Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رستم پنجاب کا ٹائٹل عدنان پہلوان ٹائراں والا کے نام

لاہور: رستم پنجاب کا ٹائٹل گوجرانوالہ کے عدنان پہلوان ٹائراں والا نے جیت لیا ہے۔

جشن بہاراں کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں سجا رستم پنجاب کا دنگل جس میں پہلوانوں نے ڈھول کی تھاپ کر سلامی پیش کی۔

دنگل میں کل چھوٹے بڑے تیس مقابلوں میں پہلوانوں نے خوب داؤ پیچ لڑائے، فائنل مقابلے میں گوجرانوالہ کے عدنان پہلوان ٹائراں والا نے مظرگڑھ کے شاہد پہلوان پچھار کو سات منٹ میں چاروں خانے چت کردیا۔

عدنان ٹائراں والا نئے رستم پنجاب بن گئے ہیں جب کہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے  نئے رستم پنجاب کو تین لاکھ روپے انعام اور گرز سے نوازا اور ساتھ ہی رنر اپ کو ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

اس موقع پر بول نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے پہلوانوں کا کہنا تھا کہ آج کی مہنگائی میں روزانہ پانچ ہزار کی خوراک درکار ہوتی ہے جب کہ انہوں نے حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ رستم پنجاب دنگل میں ملک بھر سے 60 پہلوان شریک تھے جس میں عدنان، مالو، ہیرا، گلو، آفتاب، محبوب، نومی، عبدالمنان عرف مانی اور چھوٹا مالو بھی شامل تھے۔

علاوہ ازیں ماما، علی، فرید، سلطان، عثمان، عاطف، عباس، احمد، رازق، شاہد، یوسف، شفیق، سجاول گونگا، محمد یار، جاوید، قمر، حمید، رمضان اور حسن سمیت دیگر پہلوان بھی دنگل میں شریک تھے۔

متعلقہ خبریں