اٹلی حادثے میں جاں بحق ہونے والی ویمنز ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی کھلاڑی کی نماز جنازہ میں صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
مرحومہ کے لیے اہل علاقہ نے خصوصی دعائیں کیں۔
قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی نماز جنازہ بہشت زینب قبرستان میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا یورپی ملک اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔
شاہدہ رضا نے طلاق کے بعد یورپ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔


















