Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ٹیم کے سابق کپتان انتقال کر گئے

قومی جونیئر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان منیرآفتاب انتقال کر گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مشہورعلاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے قومی جونیئر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان منیرآفتاب 26 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اور انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

منیر آفتاب گردوں کے امراض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے زیر علاج تھے، بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی کے سبب آفتاب منیر نے آخری وقت انتہائی کسمپرسی میں گزارا۔

<p>فائل فوٹو۔</p>

 قومی جونیئر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان نیشنل بینک سے فارغ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے، وہ دفاعی کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلا کرتے تھے۔

 انہوں نے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی قیادت کی جبکہ وہ انڈر14، انڈر16 اور انڈر19 فٹبال ٹیموں کے کپتان بھی رہ چکے تھے۔

منیرآفتاب نے سوگواران میں بیوہ اور تین معصوم بچے چھوڑے ہیں،ان کی سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر چھ ماہ ہے۔

متعلقہ خبریں