Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی کھلاڑی انتقال کرگئے

معروف پاکستانی کھلاڑی صہیب بٹ انتقال کرگئے ہیں۔

  خاندانی ذرائع کے مطابق سابق انٹرنیشنل فٹ بالر صہیب بٹ لاہور میں انتقال کر گئے ہیں، مرحوم پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل حافظ سلمان بٹ (مرحوم) اور پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سربراہ حافظ محمد عمران کے بھائی تھے۔

<p>File photo</p>

 ان کی وفات پر پاکستان واپڈا پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور، پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک،ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے صدر رانا محمد اشرف خاں اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں