Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی کھلاڑی جناح ہاؤس حملے کے الزام میں گرفتار

معروف پاکستانی فٹبالر شمائلہ ستار کو جناح ہاؤس حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو انوسٹی گیشن پولیس نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا ہے۔

  پولیس کے مطابق ملزمہ شمائلہ ستار 9 مئی کوجناح ہاؤس کے باہرتوڑ پھوڑ میں ملوث تھیں۔ شمائلہ ستار کو جیوفنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر حراست میں لیا گیا۔ ملزمہ شمائلہ کو گرفتاری کے بعد جوڈیشنل ریمانڈ پرجیل منتقل کردیا گیا۔

یادرہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں