پاکستان کےانٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خودکشی کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کےانٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے فیصل آباد میں واقع اپنے گھر میں لکڑی کاٹنے والی آری سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماجد علی کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے ماجد علی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ 28 سالہ ماجد علی 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنر اپ اور 6 ریڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔


















