Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کی ورلڈکپ میں شرکت  کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دے دی۔

ہائی پروفائل کمیٹی پاکستان   ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت بارے  میں فیصلہ کرے گی۔

کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو  ہوں گے۔ کمیٹی میں وفاقی وزراء رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ، طارق فاطمی  اور  قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان ،سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی ۔کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا  جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  حتمی سفارشات منظوری  کے لیے وزیر اعظم کو بھجوائی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط رکھی ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 پانچ اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔ پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں