Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی شہر ڈیلس میں کرکٹ کی نئی تاریخ رقم ہوگئی

امریکہ کے شہر ڈیلس میں کرکٹ کی  نئی تاریخ رقم ہو گئی۔

میجر کرکٹ لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں امریکہ کا قومی ترانہ بجا کر انتہائی وسیع و عریض قومی پرچم کو پولیس اور والنٹیرز نے گراؤنڈ میں نمایاں کیا۔

اس موقع پہ ایروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

لیگ کا افتتاحی میچ ٹیکساس سپر کنگ اور لاس اینجلس نائٹ رائڈر کے درمیان گرینڈ پریری  اسٹیڈیم میں  کھیلا گیا۔

ڈیلس کی سرزمین پہ پہلا انٹرنیشنل میچ ہونے کی وجہ سے تماشائی اسٹیڈیم میں امڈ پڑے ۔اسٹیڈیم نے تل دھرنے کی جگہ  بھی نہیں  بچی تھی۔

ٹیکسس سپر کنگ کو ہوم گراؤنڈ کی وجہ سے تماشائیوں کی بھرپور پزیرائی ملی  اور ٹیم نے باآسانی فتح اپنے نام کی۔

متعلقہ خبریں