ایشیا کپ کے شیڈول کے حتمی اعلان میں مزید تاخیر کی وجہ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام اور ایشین کرکٹ کونسل کی اہم بیٹھک دبئی میں ہوگی۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف آج ڈربن سے دبئی پہنچیں گے جہاں وہ ہفتہ اور اتوار کو پی سی بی حکام اور اے سی سی آفیشلز کے ساتھ شیڈول پر بات چیت کریں گے۔
ایشیا کپ کے وینیوز بڑھانے پر براڈکاسٹرز کو دشواری کا سامنا ہے۔
ایشیا کپ کا مکمل شیڈول تاخیر کے بعد پیر کے روز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ہائبرڈ ماڈل پہ کھیلا جائے گا جس کے تحت ابتدائی 4 میچز پاکستان میں اور باقی 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔


















