Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی؛ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے جاری

لاہور: ایشین ہاکی چمپئن ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کو بھارت نے ویزے جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے ہیں جب کہ کچھ آفیشلز کے ویزے تاحال جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کو ویزے جاری ہونے کے باوجود این او سی تاحال نہیں مل سکا ہے جب کہ این او سی پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے جاری کرنے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشین ہاکی چمپئین ٹرافی 3 سے 18 اگست تک بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیموں کا ایک ہی پول بنایا گیا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کے ساتھ کھیلے گا جب کہ دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کے ساتھ کھیلے گا۔

پاکستان کا تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین، پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

دوسری جانب قومی ٹیم میں 18 کھلاڑی اور 9 آفیشلز شامل ہیں جب کہ 27 رکنی دستے میں 2 میچ آفیشلز بھی شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں