Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ؛ پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے سپر 8 راؤنڈ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

کاغستان سے موصول اطلاعات کے مطابق گرین شرٹس نے یہ میچ 25-13، 25-19 اور 25-14 سے اپنے نام کیا، اس  فتح کے بعد پاکستان نے فائنل فور میں  اپنی جگہ یقینی بنالی۔

پاکستان نے  پہلے راؤنڈ میں چائنیز تائپے اور دوسرے گروپ میچ میں منگولیا کو شکست دے کر سپر 8 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان  سپر 8 راؤنڈ میں اپنا آخری میچ تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

تھائی لینڈ کو شکست دینے کی صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل میں جاپان سے مقابلہ ہوگا تاہم ناکامی  کی صورت میں پاکستان کو ایران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے سنٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران سے مقابلہ کیا تھا، میزبان سائیڈ نے فائنل جیت کر گولڈ جبکہ پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں