Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے این او سی جاری کردیے ہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیے ہیں جب کہ این او سی متعلقہ وزارتوں اور دیگر متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے سفر کے لیے این او سی حاصل کرنے کا عمل سخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ایشین ہاکی فیڈریشن کیلنڈر پر ہاکی کے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہے، پاکستان کے علاوہ ایونٹ میں بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، چین اور ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم پاکستانی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے جب کہ انہوں نے پاکستان کے آنے والے میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی تین اگست سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہوگی، پاکستان اپنی مہم کا آغاز 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں