Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف فاسٹ بولر نے اچانک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے کرکٹ کے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اسٹیورٹ براڈ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایشزسیریز کا پانچواں ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

اسٹیورٹ براڈ نے اوول میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

 

 

انہوں نے ٹیسٹ میں اب تک 602 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں اوراپنا 167 واں ٹیسٹ میچ اس وقت آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہے ہیں۔

اسکے علاوہ اسٹیورٹ براڈ 121 ون ڈے اور 56 ٹی20 میچز بھی کھیل چکے ہیں جن میں بالترتیب 178 اور65 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 169 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کی تاریخ میں پانچویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں