Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت روانہ

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی  میں شرکت  کے لیے قومی ہاکی ٹیم نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے واہگہ بارڈر کے لیے  روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  ہاکی ٹیم  لاہور میں واقع واہگہ بارڈر کے راستے  سے بھارتی شہر امرتسر جائے گی اور پھر وہاں سے  بذریعہ فلائٹ دہلی اور پھر چنئی جائے گی۔

اولمپیئن سعید خان قومی ٹیم کے ہمراہ بھارت گئے ہیں۔

پی ایچ ایف اسٹاف نے قومی ٹیم کو ہاکی اسٹیڈیم سے الوداع کیا۔

کوچز اور کھلاڑی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں