Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبریں؟ شعیب ملک کے انسٹا بائیو سے سب واضح ہو گیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنا انسٹاگرام بائیو تبدیل کر دیا ہے۔

حال ہی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنا انسٹاگرام بائیو تبدیل کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے بائیو سے ثانیہ مرزا کا نام ہٹا دیا ہے۔

 

 

شعیب ملک نے اس سے قبل اپنے بائیو میں ثانیہ مرزا کا ذکر کرتے ہوئے ’ سپر ویمن کا ہسبینڈ ’ لکھا تھا، لیکن اب شعیب ملک نے یہ لائن اپنے بائیو سے ہٹا دی ہے۔

 

 

 

 ثانیہ مرزا کا نام بائیو سے ہٹائے جانے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں جلد ہی ایک دوسرے سے علیحدہ ہوسکتے ہیں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔ 2018 میں ثانیہ مرزا نے ایک بیٹے کو جنم دیا جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں