Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے ٹو کی تاریخ میں پہلا ریسکیو آپریشن کامیاب

کے ٹو کی تاریخ میں پہلی بار ریسکیو آپریشن میں مقامی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی کوہ پیما ٹیم نے پاک فوج کے تعاون سے افغان کوہ پیما کی لاش کو ریسکیو کر لیا۔

حسن سدپارہ ریسکیو ٹیم نے 7200 فٹ کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو ریسکیو کر لیا، یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ریسکیو آپریشن ہے۔

ٹیم لیڈر عابد سدپارہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے تعاون کے بنا یہ مشکل کام ممکن نہیں تھا، ریسکیو آپریشن 6دنوں میں مکمل کر لیا گیا۔

آپریشن میں مقامی کوہ پیما صادق سدپارہ، علی موسیٰ، مراد علی شگری، عابدین شگری اور عارف سدپارہ شامل تھے۔

مقامی کوہ پیماؤں نے بغیر اکسیجن کے 7200 کی بلندی کا مشکل سفر طے کیا، کوہ پیما ٹیم کی جانب سے مرحوم افغان کوہ پیما کی لاش کو پہلے بیس کیمپ لایا گیا، جہاں سے آرمی ہیلی کاپٹر کے زریعے لاش سی ایم ایچ منتقل کی گئی۔

عابد سدپارہ کا کہنا ہے کہ مرحوم افغانی کوہ پیما کی لاش ورثا کے حوالے کی جا چکی ہے، کامیابی پاک فوج اور مرحوم حسن سدپارہ کے نام کرتے ہیں۔

افغان کوہ پیما جون 2022 میں کے ٹو میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے 7200 کی بلندی پر جاں بحق ہوئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں