پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوشاد علی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا جبکہ اُن کی عمر 80 سال تھی۔

نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ایچ الیون اسلام آباد میں ادا کی جائے گی اور اُنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچز میں بطور وکٹ کیپر بیٹر کے پاکستان کی نمائندگی کی۔
کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے 13 ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور 5 ٹیسٹ میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیے۔


















