Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپین کو فیفا ویمنز ورلڈکپ جتوانے والی کھلاڑی پر چند لمحوں بعد ہی قیامت ٹوٹ پڑی

اسپین کو فیفا ویمنز ورلڈکپ  کی تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل جتوانے والی کھلاڑی پر چند لمحوں بعد ہی  قیامت ٹوٹ پڑی۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کی ویمنز ورلڈ کپ کی ہیرو کو  میچ کی خوشی منانے کے بعد پتہ چلا کہ اس کے والد فائنل میں گول کرنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

اسپین فٹ بال حکام نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا اولگا کارمونا کو والد کی وفات کا میچ کے بعد پتہ چلا۔

اولگا کارمونا نے 29 ویں منٹ میں انگلینڈ کے خلاف گول کیا، ان کے اس گول کی بدولت اسپین نے ایک صفر سے فائنل جیت کر پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اسپینش فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اولگا کارمونا کے والد کی وفات کا اعلان کر کے افسوس ہو رہا ہے، فٹ بالر کو یہ خبر ورلڈ کپ فائنل کے بعد ملی، اولگا اور ان کی فیملی کے ساتھ گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اولگا کارمونا کے والد طویل عرصے سے علیل تھے، جمعے کو ان کا انتقال ہوا، کھیل پر فوکس برقرار رکھنے کی وجہ سے اولگا کارمونا کو فیملی اور دوستوں نے نہ بتانے کا فیصلہ کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں