Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی

ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس  چیمپئن شپ میں تاریخ  رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہنگری میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے سلور میڈل حاصل کرلیا۔

ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

ارشد ندیم کی پہلی تھرو 80.74 میٹر رہی۔ دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم کی تھرو  82.81 میٹر رہی۔ ارشد ندیم دوسرے راؤنڈ کے  بعد چھٹی پوزیشن پر موجود تھے۔

ارشد ندیم  نے 87.82 میٹر کی تیسری تھرو کے ساتھ  پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی اور سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں