سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈ کی عدالت نے اسلام مخالف رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے جرم میں سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف نے ایک ویڈیو پیغام میں وائلڈرز کو قتل کرنے والے کیلئے 21,000 یورو انعام کا اعلان کیا تھا۔
اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ 37 سالہ خالد لطیف، جنہیں پیر کو غیر حاضری میں سزا سنائی گئی، اپنی سزا پوری کر پائیں گے۔

ڈچ حکام نے اس کیس پر خالد لطیف سے پوچھ گچھ کرنے کی بے سود کوشش کی اور پاکستان سے قانونی مدد کی درخواست بھی کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
یاد رہے خالد لطیف نے پاکستان کے لیے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔
دبئی میں پی ایس ایل کے ایک میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے 2017 میں ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















