Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صائم ایوب کی خاطر خاتون اپنے شوہر کو طلاق دینے کے لیے تیار

کیریبئن پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان کے نوجوان بلے باز صائم ایوب کی ایک مداح نے انہیں شادی کی پیشکش کرڈالی۔ 

سی پی ایل میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرنے والے صائم ایوب نے ٹورنامنٹ میں لگاتار تین میچز میں نصف سینچریاں اسکور کیں اور وہ اب تک ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ ان کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایک خاتون مداح نے انہیں شادی کی آفر کردی اور مداح کی یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

صائم ایوب نے کیربیئن پریمئر لیگ میں ٹورنامنٹ کی 8 اننگز میں 149.01 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 304 رنز بنائے ہیں۔

صائم کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ویسٹ انڈیز میں بھی موجود ہیں جس کا اندازہ حال ہی میں اسٹیڈیم میں بیٹھی خاتون کی وائرل تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔ خاتون نے پوسٹر پر لکھا تھا کہ ‘صائم ایوب، میں آپ کے لیے اپنے شوہر کو طلاق دے دوں گی’۔

متعلقہ خبریں