پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی پر ڈومیسٹک کرکٹ دکھانے سے نوجوان نسل میں مزید شوق بڑھے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات ہوئی جس میں پی سی بی اور پی ٹی وی اسپورٹس میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراطلاعات کی جانب سے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور خصوصاً کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے کرکٹ بورڈ کو مکمل تعاون کا اعادہ کیا گیا۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی اسپورٹس کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اسپورٹس ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جب کہ ذکاء اشرف نے حکومتی حوصلہ افزائی پر مرتضیٰ سولنگی کا شکریہ ادا کیا۔
ذکاء اشرف کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دینے کے لیے کام کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے پی سی بی اور پی ٹی وی کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ پی ٹی وی پر ڈومیسٹک کرکٹ دکھائے جانے سے نوجوان نسل میں شوق مزید بڑھے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















