Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے مناسلو چوٹی سر کرلی

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 163 میٹر بلند مناسلو چوٹی سر کر لی ہے۔

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔ انکا مشن 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے کا ہے۔

کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سمیت اب تک براڈ پیک، انپورنا، لوہٹسے، گشربروم 1، گشربروم II، نانگا پربت اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکی ہیں۔

نائلہ کیانی کو مئی میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر ستارہ امتیاز بھی دیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں