Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑا استعفیٰ آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں لکھا ہے کہ میں نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، بطور اعزازی ممبر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کیا، ذکا اشرف کا شکریہ جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔

 

 

انہوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان زندہ باد!

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں