قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کیلئے بھارت روانگی کا شیڈول سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کیلئے آج رات 9 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہو گی، جہاں مختصر قیام کے بعد حیدرآباد پہنچے گی۔
بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کے باعث دبئی میں قیام مختصر کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ کے ویزوں کے حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، جس کے باعث شائقین تشویش میں مبتلا ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محض 250 پاکستان شائقین کو ویزے دیئے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















