Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل کپتان بابر اعظم نے شائقین سے کیا درخواست کی؟

ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شائقین سے بڑی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، ہم پاکستان ٹیم کے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ سپورٹ اور محبت آپ فینز پہلے بھی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم لاہور سے دبئی پہنچ چُکی ہے، قومی ٹیم سہ پہر میں حیدر آباد دکن کے لیے روانہ ہو گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں