برازیل کے مشہور و معروف فٹبالر رونالڈو لوئس نزاریو نے برازیلین ماڈل سیلینا لاکس سے تیسری شادی کر لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور سیلینا گزشتہ 7 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے تاہم کچھ روز قبل ہی دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
View this post on Instagram
اسٹار فٹبالر کی میلین ڈومینگیس اور ڈینییلا سیکاریلی کے ساتھ طلاق کے بعد یہ تیسری شادی ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سیلینا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا آج ہم اپنے خاندانوں کو مذہبی جشن کے لیے اکٹھا کررہے ہیں جس کے ساتھ بہت سی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ رونالڈو نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 98 میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 62 گولز اسکور کیے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















