پاکستان کے معروف ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز میں پاکستان کے معروف ایتھلیٹ ارشد ندیم انجری کا شکار ہونے کے بعد مقابلوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
چیف ڈی مشن پاکستان، ایشین گیمز کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔
پی او اے کے مطابق ارشد ندیم نے ہینگزو پہنچنے کے بعد درد کی شکایت کی تھی، وہ ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد سے تکلیف میں تھے، 2 اکتوبر کو ارشد ندیم کا ایم آر آئی کرایا گیا تھا۔
چیف ڈی مشن کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی میں انجری کی تصدیق ہو گئی تھی، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایشین گیمز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کل جیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا، وہ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















