آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ شروع ہونے میں دو دن باقی ہیں جب کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقینِ کرکٹ کو ابھی تک ویزے جاری نہیں ہوسکے ہیں۔
پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کے لیے بھارتی ویزہ لینا معمہ بن گیا ہے جب کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ شروع ہونے میں اب صرف دو دن باقی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے بھارتی ہٹ دھرمی پر دوبارہ رابطہ کیا ہے، بھارتی حکومت اور بورڈ نے تاحال ویزہ پالیسی نجی کوریئر کمپنی کو نہیں دی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے متعدد مرتبہ بی سی سی آئی کو پاکستانی صحافیوں کے ویزوں سے متعلق ای میل کررکھی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی صحافیوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو ہونے والے پہلے میچ کے لیے حیدرآباد کے ہوٹلز میں بکنگ کروارکھی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















