آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی دھوکہ بازی پکڑی گئی۔
انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ میں اسٹیڈیم کو بھرنے کے لیے شائقین کرکٹ کو پاک بھارت میچ کا جھوٹ بولا گیا جس کی پول کھل گئی ہے۔
میچ سے قبل صحافی نے خاتون تماشائی سے بات کی جس میں خاتون نے بتایا کہ ہم پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئے ہیں جس پر صحافی نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ آج تو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ ہے۔
خاتون یہ بات سن کر چونک اٹھی اور کہا ’’اچھا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا ہے؟ پاکستان انڈیا کا نہیں ہے؟، ہمیں تو پاکستان اور انڈیا کے میچ کا بتایا گیا تھا اسی لیے ہم یہاں آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
خاتون تماشائی نے بتایا کہ ہمیں میچ کا پاس دیا گیا ہے، اسی لیے اسٹیڈیم آئے ہیں۔ میچ کا پاس ہمیں بی جے پی کی جانب سے دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاس دیتے وقت ہمیں کھانا فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا، اسٹیڈیم کے اندر جائیں گے تو پتا چلے گا کہ کھانے کو کیا ملتا ہے۔
واضح رہے کہ آج ورلڈکپ کا افتتاحی میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















