Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو اہم ترین ایونٹ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کے میچز کی میزبانی مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کے لئے ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اسلام آباد میں میچ کا گرین سگنل دے دیا ہے، پاکستان 12 سال بعد ورلڈکپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔

دوسری جانب فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کے معاملے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایف ایف کے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب عالمی ایونٹ کروانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سعودی عرب نے فٹبال کے فروغ کیلئے تسلسل کے ساتھ کام کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں