Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اچانک بھارت کیوں چھوڑا؟ زینب عباس نے خاموشی توڑدی

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے اچانک بھارت چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے دنیا میں جاکر کرکٹ پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے، بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، لوگوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک کیا ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ نہ مجھے بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا اور نہ ہی بھارت سے نکلنے کا کہا گیا البتہ آن لائن آنے والے لوگوں کے رد عمل نے مجھے خوفزدہ کیا ‘۔

زینب عباس نے کہا کہ ’ مجھے بھارت میں خطرہ نہیں تھا لیکن میں خود کو وقت دینا چاہتی تھی جبکہ میری کسی پوسٹ سے جن لوگوں کا دل دکھا ان سے معذرت چاہتی ہوں ‘۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ورلڈکپ کی کوریج کے لیے گئی پاکستانی کمنٹیٹر زینب عباس کے خلاف بیجا ٹوئٹ کی بنیاد پر کیس بنانا درست اقدام نہیں ہے، انہیں جھوٹی ٹوئٹ کے کیس میں بلاوجہ گھسیٹا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں