پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔
حال ہی میں پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ اعلان کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
شیئر کی گئی تصویر میں انہیں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف) دبئی کے حکام سے گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں‘۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ کے علاوہ شاداب خان اور افتخار احمد سمیت کئی دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی اس سے قبل دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرچکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















