سابق پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بہن انتقال کر گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بہن نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، شاہد آفریدی کے بھائی مشتاق آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انتقال کی اطلاع دی ہے۔

شاہد آفریدی کی بہن کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















