پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو بھیج دیا ہے۔
سیکریٹری جنرل ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہو رہا ہوں۔
دوسری جانب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نے حیدر حسین کی جانب سے بھجوایا گیا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن جلد عارضی سیکریٹری جنرل کا تقرر کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















