کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پاکستان ٹیم نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جس میں فاسٹ بولرز نے خصوصی پریکٹس کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشن میں ایم آر آئی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی ٹریننگ میں بولنگ کی جب کہ ابرار احمد، امام الحق اور محمد نواز نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔
پریکٹس سیشن کے دوران تمام کھلاڑیوں نے فیلڈنگ میں بھرپور طور پر حصہ لیا، پریکٹس سیشن میں فاسٹ بولرز نے خاص پریکٹس کی، پریکٹس سیشن کے دوران بولرز نے اسٹمپ پر پانی کی بوتل رکھ کر بولنگ کی، فاسٹ بولرز نے لائن اور لینتھ بہتر بنانے کے لیے مخصوص ٹریننگ کی۔
قومی ٹیم کی پریکٹس میں آل راؤنڈر شاداب خان سمیت تمام بولرز نے بولنگ کی، اس دوران شاداب نے جنوبی افریقا کے خلاف کن کشن کا شکار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بولنگ کی۔
قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کے علاوہ تمام بیٹرز نے بیٹنگ کی اورپاکستان ٹیم کی پریکٹس کے سیشن کے موقع پر فینز بھی موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم لیگ مرحلے کا آخری اور اہم میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی۔


















