Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف فٹبالر میچ کے دوران انتقال کرگئے

گھانا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈومینا میچ کے دوران گرنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گھانا کی بین الاقوامی فٹبال ٹیم کے لیے کھیلنے والے رافیل ڈومینا ایک میچ کے دوران گرنے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

 بیان میں نوجوان فٹبالر کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رافیل نے سچے دل سے گھانا کی نمائندگی کی اور آخری سانس تک وہ اپنے ملک کے لیے کھیلتے رہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر ڈومینا کی موت کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، البتہ میچ کی جاری کردہ ویڈیو میں وہ 24 ویں منٹ میں گرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طبی عملہ فٹبالر کی دیکھ بھال کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے گراؤنڈ سے ہسپتال لے جاتے ہیں۔

ڈومینا اس سے قبل اکتوبر 2021 میں بھی آسٹرین کپ میں میچ کے دوران گرگئے تھے لیکن وہ صحت یاب ہوکر میدان میں واپس آئے، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ڈومینا نے اسپین، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا اور ڈنمارک کے کلبوں کی نمائندگی کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں