فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامناکرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں سعودی عرب نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔
جمعرات کو الاحسا کے الفتح کلب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں صالح الشہری نے دو جبکہ عبدالرحمان غریب اور عبداللہ ردیف نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بنا رہا۔
صارفین کی جانب سے سعودی عرب اور پاکستان دونوں کی فٹبال ٹیموں کی تعریف کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی فٹبال ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















