Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امام الحق نے انمول محمود کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تردید کردی

قومی کرکٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ کا انسٹاگرام کے علاوہ ٹوئٹرسمیت کوئی دوسرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور دیکھنے والے خوبصورت جوڑے کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔

شادی کی تصاویر و ویڈیوز ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر امام الحق کی اہلیہ انمول محمود کے نام سے منسوب اکاؤنٹس سے بھی شیئر کی گئیں۔

تاہم اب قومی کھلاڑی کی جانب سے اہلیہ انمول محمود کا انسٹاگرام کے علاوہ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تردید سامنے آگئی ہے۔

امام الحق نے ایکس پر لکھا ’’دوستو برائے کرم نوٹ کرلیں میری اہلیہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا ٹوئٹر یا سوشل میڈٰیا اکاؤںٹ نہیں‘‘۔

یاد رہے کہ قومی کھلاڑی انمول محمود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جب کہ ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا۔

بعد ازاں 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جب کہ قوالی نائٹ میں معروف قوال حمزہ اکرم نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور مہمانوں کو اپنی پرفارمنس سے خوب محظوظ کیا۔

25 نومبر کو نکاح کے بعد یہ خوبصورت جوڑا رشتہ ازدواج میں بندھ گیا جب کہ ولیمے کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں کئی نامور موجودہ اور سابق کھلاڑیوں سمیت شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں