Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’شادی تو ہوگئی لیکن بھولا نہیں ہوں‘‘ امام کا بابر کو پیغام

قومی کرکٹر امام الحق انمول محمود کے ساتھ رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر امام الحق نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بابر اعظم کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دونوں کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی جرسی پہن رکھی ہے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے امام الحق نے بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’’شادی تو ہوگئی لیکن دیکھ لو بھولا نہیں ہوں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: امام الحق کے پرتعیش ولیمے کے چرچے

کھلاڑیوں کی تصاویر پر صارفین کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے جس میں صارف نے لکھا ’’بابر کہتے ہیں اصل میں تو بھول گیا ہے اور یہاں کیمرے کے سامنے نوٹنکی کررہا ہے‘‘۔

محمد معاویہ نامی صارف لکھتے ہیں ’’امام بھائی آپ بھی کمال کرتے ہو‘‘ جب کہ ملک ریاض نے لکھا کہ ’’پہلے یہ شادی میں رکاوٹ تھا کیا؟

واضح رہے کہ امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا جس کے بعد 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔

قوالی نائٹ میں معروف قوال حمزہ اکرم نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور مہمانوں کو اپنی پرفارمنس سے خوب محظوظ کیا جب کہ 25 نومبر کو نکاح کے بعد یہ خوبصورت جوڑا رشتہ ازدواج میں بندھ گیا۔

ان کے پرتعیش ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں جنہیں صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

متعلقہ خبریں