معروف پاکستانی کرکٹر احسن کریم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم کے اہلخانہ کی جانب سے انکی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کرکٹر احسن کریم کو گھر میں جاری تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا، طبعیت بگڑنے پر انہیں بروقت اسپتال پہنچایا گیا لیکن بدقسمتی سے احسن جانبر نہ ہو سکے۔
کرکٹر احسن کریم کی نماز جنازہ چٹھہ بختاور میں آج ادا کی جائے گی۔


















