سابق انگلش کرکٹر و آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی باقاعدہ طور پر پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا حصہ بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ سے اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے کہ ڈیوڈ ولی نے باقاعدہ طور پر پی ایس ایل 9 سائن اپ کر لیا ہے۔
اس کے علاوہ انگلشن کرکٹر ٹام کوہلر بھی پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا حصہ بن گئے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے اسٹار اسپنر تبریز شمسی نے بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے سائن کرلیا ہے۔
پروٹیز اسپنر نے اپنا گزشتہ پی ایس ایل کراچی کنگز کی فرنچائز کی طرف سے کھیلا تھا اور عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔


















