محمد رضوان کی میلبرن کی مسجد میں بیان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں دین کی تبلیغ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے، جہاں قومی ٹیم کا پہلا مقابلہ پرتھ میں ہوا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسرا ٹیسٹ میلبرن میں 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان نے اس حوالے سے تیاری بھی شروع کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے میلبرن سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دین کی تبلیغ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Delivered a speech on the religion of "ALLAH" in the Melbourne mosque. 🕌 pic.twitter.com/B8HxLNThl0
— Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) December 23, 2023
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’میلبرن کی مسجد میں اللہ کے دین پر بیان‘‘ جب کہ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تاہم اسکواڈ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔




















