لاہور میں وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور کتلونیا اسپین کے کھلاڑیوں کے درمیان میچز سے کرکٹ کو فروغ ملے گا۔
لاہور میں وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے کتلونیا کرکٹ فیڈریشن اسپین کے جیئرمین چوہدری امانت مہر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں کتلونیا، اسپین اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان لیگ کروانے، اسپین میں کرکٹ اور مختلف کھیلوں کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستانی کلب ٹیموں اور کتلونیا سپین کے کھلاڑیوں کے درمیان میچز سے کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا۔
کتلونیا کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری امانت حسنین مہر نے کہا کہ کتلونیا میں دو بڑے کرکٹ اسٹیڈیم تیار کیے جارہے ہیں، جس میں کھلاڑیوں کو جدید سہولیات میسر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پاکستان اور کتلونیا، اسپین کے کھلاڑیوں کے درمیان کرکٹ لیگ کا انعقاد ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہو، جس میں نامور پاکستانی کرکٹرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
لاہور میں وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے کرکٹ فیڈریشن اسپین کے چیئرمین نے ملاقات کی جس میں اسپین میں کرکٹ اور مختلف کھیلوں کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔۔ #BOLNews #WahabRiaz pic.twitter.com/PXYqeTKHB1
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 21, 2023


















