Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ لیگ اسپنر ابرار احمد مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابرار احمد آسٹریلیا سے ہی وطن واپس آ جائیں گے۔

     یاد رہے کہ ابرار احمد آسٹریلوی  پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

انہوں نے میچ کے تیسرے دن 8 اوورز کرائے تاہم انہیں کندھے میں تکلیف ہوئی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں