Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

16ویں نیشنل ٹن پن بولنگ چیمپئن شپ

16 ویں نیشنل ٹن پن بولنگ چیمپئن شپ میں ایمچور، ڈیف مینز اور ویمنز کے ٹائلز کا فیصلہ ہوگیا۔

لیزر سٹی بولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں جاری چیمپیئن شپ کے پہلے روز تین کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے گئے۔

ابراہیم سلدیرا نے ایمچور کا ٹائٹل جیت لیا جب کہ طیب بلال اور اعزاز الرحمن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

عمر نے مینز ڈیف کا ٹائٹل جیت لیا جب کہ واجد اور عدیل بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

خواتین ڈیف کے مقابلے میں زہرہ نے پہلی اور نور العین نے دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ تیسری پوزیشن عاصمہ کے نام رہی۔

چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی محمد شاہد اسلام اور پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں تھے۔

پاکستان ٹن پن بولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سیکرٹری محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اورخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جب کہ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، ڈبلز، ایمچور، لیڈیز، ڈیف مینز اینڈ ویمنز، انٹر یونیورسٹیز اور انٹر اسکولز شامل ہیں۔

چیمپئن شپ 7 جنوری تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں