Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان چھوڑنے کی خبریں، سرفراز احمد کا انتہائی اہم بیان آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا پاکستان چھوڑنے کی خبروں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنا ملک چھوڑنے کی خبروں کا سن کر یقین ہی نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت پریشان ہوں، لیکن میں یہاں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں میرے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان چھوڑنا تو دور کی بات ہے میں اپنا ملک چھوڑنے کا خیال بھی دماغ میں نہیں لا سکتا۔

سابق کپتان نے میڈیا سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی من گھڑت خبریں چلانے سے پہلے مجھ سے تصدیق کر لینی چاہیے تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ملک میں اپنے مستقبل سے متعلق مایوس ہو کر پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ برطانیہ منتقل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں