Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی چیئرمین کی دوڑ؛ جے شاہ کو اہم عہدہ مل گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کو اہم عہدہ مل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) چیئرمین کا عہدہ مل گیا ہے۔

 بھارتی وزیر داخلہ امِت شاہ کے 35 سالہ بیٹے جے شاہ لگاتار تیسری مرتبہ بطور اے سی سی چیئرمین چارج سنبھالیں گے۔

سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ کے حوالے سے گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ اس عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔

خبروں کے مطابق جے شاہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ کیلئے الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایشیا کپ کے دوران جے شاہ شائقین کی جانب سے تنقید کی زد میں آئے تھے۔ کرکٹ شائقین نے ایشیا کپ کے فیصلہ کُن میچز بارش کی نظر ہونے کے بعد جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

متعلقہ خبریں