بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آخر کار سابق قومی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد خاموشی توڑدی ہے۔
حال ہی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’انسان زندگی میں بعض اوقات ان راہوں سے گزرتا ہے جس کے بارے میں دوسرے لوگ ذرہ بھر علم نہیں رکھتے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’ ایسی چیزوں سے گزرتے ہیں جو آپ کو اندر سے ہلا کر رکھ دیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں، پھر تعمیر کرتی ہیں اور سکھاتی ہیں کہ اتنا مضبوط کیسے بنیں جتنا کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا ‘۔

ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’ان حالات میں آپ اپنے آپ کو وہی برقرار رکھیں جو دراصل آپ ہیں، اگر کوئی آپ کو جانچے اور مداخلت کرے تو آپ یاد رکھیں کن چیزوں سے گزرے ہیں، لہذا مسکرائیں اور چلتے رہیں ‘۔
بھارتی ٹینس اسٹار نے لکھا کہ ’جب آپ طوفانوں سے گزر کر خود پر بہت کچھ ثابت کر چکے ہیں تو دوسرے پر ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ نے خود کو جس طرح سنبھال رکھا ہوتا ہے وہ دوسروں نے نہیں دیکھا ہوتا ‘۔
اس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے اپنی ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’شہزادی دلیری دکھاؤ ،کہیں تمہارا تاج نہ چلا جائے‘۔



















