Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات 2024: قومی کرکٹرز کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔

عام انتخابات کے دن نا صرف ملک بھر کی سیاسی جماعتیں عوام سے ووٹ مانگ رہی ہیں بلکہ دیگر نامور شخصیات بھی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہی ہیں۔

قومی کرکٹرز کا کہنا ہےکہ شہری آج کے دن گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ ضرور دیں۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم:

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی:

سابق کرکٹر محمد حفیظ

سابق کرکٹر محمد عامر:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان بابر اعظم:

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں نمائندگی کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے وطن واپس پہنچے ہیں۔

سابق کرکٹر عمر گل:

 

واضح رہے کہ ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل

عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موبائل فون سروس کو دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔امن و امان قائم رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

موبائل فون سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں